نئی دہلی،6اپریل(ایجنسی) شیوسینا نے ایوی ایشن سروس کمپنی ایئر انڈیا کے ایک اہلکار کے ساتھ مارپیٹ کرنے سے تنازعات میں آئے اپنے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ رویندر گایکواڈ کا دفاع کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کے خلاف 'دباؤ' میں کارروائی کی جا رہی ہے اور اگر 10 اپریل تک یہ معاملہ توقع کے مطابق نہیں حل ہواتو پارٹی قومی جمہوری اتحاد کی میٹنگوں میں حصہ نہیں لے گی۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">راجیہ سبھا میں شیوسینا کے لیڈر سنجے راوت نے پارلیمنٹ کے احاطے میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لیڈر کے خلاف دباؤ میں کارروائی ہو رہی ہے اور اسے جلد ہی بے نقاب کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر گایکواڈ کوئی دہشت گرد یا سنگین مجرم نہیں ہیں، انہوں نے کسی کا قتل نہیں کیا ہے جو ان کے خلاف اس طرح کی کارروائی ہو رہی ہے۔